مہرخبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق صدر ڈاكٹر احمدي نژاد تہران ميں واقع ميدان امام حسين (ع) ميں پيغمبر اعظم (ص) اور انكے سبط اكبر امام حسن (ع) كي شہادت كي مناسبت سے ہونے والي عزاداري ميں حاضر ہوئے پيغمبر اسلام حضرت محمد مصطفي (ص) كي جانگداز رحلت اور انكے سبط اكبر حضرت امام حسن مجتبي(ع) كي شہادت كي مناسبت سے تہران ميں ميدان امام حسين (ع)ميں عوام ،فوج ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي اور رضاكار دستوں نے ملكرعزاداري كي اور پيغمبر اسلام (ص) كي شان ميں توہين كرنے والوں اور عراق ميں فرزندان پيغمبر اسلام (ص) امام ہادي اور امام حسن عسكري (ع) كے روضوں كي بے حرمتي كرنے والوں كےخلاف سخت نفرت اور بيزاري كا اظہار كيا حاضرين نے صدر كا والہانہ استقبال كيا عزاداري كي اس مراسم ميں ملك كي اعلي شخصيات نے بھي شركت كي
صدر احمدي نژاد عزاداروں كے اجتماع ميں
پيغمبر اعظم (ص) كے سوگواروں اور عزاداروں كے اجتماع ميں صدر احمدي نژاد اچانك پہنچ گئے
صدر ڈاكٹر احمدي نژاد تہران ميں واقع ميدان امام حسين (ع) ميں پيغمبر اعظم (ص) اور انكے سبط اكبر امام حسن (ع) كي شہادت كي مناسبت سے ہونے والي عزاداري ميں حاضر ہوئے
News ID 306324
آپ کا تبصرہ